ابنا: افغانستان کے سابق انٹیلیجنس چیف امراللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کراچی میں موجود ہے اورپاکستان کو4سال قبل اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کابتادیاگیا تھا لیکن پاکستان نے اس پر کوئي توجہ نہیں دی۔ امراللہ صالح نے کہا کہ اسامہ کی موجودگی کے بارے میں سابق صدر پرویزمشرف کو بتایا گیا۔ جس پر مشرف نے غصے اور ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے اس دعوے کو رد کردیاتھا ۔سابق افغان انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کراچی میں موجود ہے اور اسے آئی ایس آئی کے سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل پاشا طالبان رہنماؤں کی موجودگی کے بارے میں ہر روزبریفنگ لیتے ہیں. ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110